لودھراں کے سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، عہدیداروں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

لودھراں کے سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، عہدیداروں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
لودھراں کے سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، عہدیداروں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)لودھراں کے سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اورعہدیداروں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 224 ملک آصف اعوان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ، سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی طاہر امیر خاں غوری نے بھی پارٹی کو الوداع کہہ دیا،ذرائع کاکہناہے کہ ملک عابد چنڑ،یاسر چنڑ،سیکرٹری طلاعات پی ٹی آئی نے بھی پارٹی چھوڑ دی ۔

تحریک انصاف لودھراں کے ٹکٹ ہولڈر آصف اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کے ساتھ ٹکراﺅ پر دل بہت اداس ہے ، تمام ساتھیوں کی طرف سے 9 مئی واقعہ کی مذمت کرتا ہوں،عملی سیاست سے علیحدگی، تمام عہدے واپس کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔

طاہر امیرغوری کا کہناتھا کہ ہم اپنے عہدوں سے علیحدہ ہوتے ہیںاور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔