ابرارالحق اور مراد راس بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار

ابرارالحق اور مراد راس بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار
ابرارالحق اور مراد راس بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق اور مراد راس بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف زوال کا شکار ہے اور اس کے رہنما روئی کے گالوں کی طرح ہوا میں اڑ رہے ہیں،ملک امین اسلم ، فواد چودھری، عامر کیانی، فیاض الحسن چوہان، شیریں مزاری، ملیکہ بخاری ، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ بھی حالات کی سخت برداشت نہ کر پائے اور پارٹی سے علیحدگی اختیار کرگئے، اسد عمر پارٹی عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا،اس صورتحال میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن دل برداشتہ ہیں کہ کیا پارٹی ختم ہونے جا رہی ہے۔

ایسے میں نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق اور مراد راس نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کا فیصلہ کرلیا ہے ،ابرارالحق اور مراد راس مشترکہ پریس کانفرنس میں پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کریں گے ۔