ڈالر 59 پیسے گراوٹ کے بعد کس ریٹ پر بند ہوا؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے گراوٹ دیکھی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 285 روپے 15 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی ڈالر 285 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔