9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ترتیب دی گئی: وزیر دفاع

9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ترتیب دی گئی: وزیر ...
9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ترتیب دی گئی: وزیر دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  کہ 9 مئی کو ریاست کیخلاف بغاوت ہوئی، یہ باقاعدہ ترتیب دی گئی بغاوت تھی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے روز حملوں سے قبل ہی ٹارگٹ کی نشاندہی کر لی گئی تھی،یہ سب اچانک نہیں ہوا، تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو باقاعدہ تربیت دی گئی۔ فیصل آباد، لاہور، پشاور اور چکدرہ میں آپ کو حملوں کا ایک ہی طریقہ نظر آئے گا۔ اس دن مزید تباہی ہو سکتی تھی مگراللہ تعالیٰ نے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو اداروں کی تکریم کو جان بوجھ کر پامال کیا گیا، فوجی تنصیبات پر حملہ اور شہداء کی یادگاروں کو تباہ کرنا ناقابل معافی ہے۔ یہ لوگ ذہنی اور نظریاتی طور پر پاکستانی نہیں تھے، حملہ آوروں نے عمران خان کی سازش پر عمل کیا، سازش کا مرکزی کردار تو عمران خان ہی ہے۔عمران خان پر حملہ ہوا کوئی ری ایکشن نہیں آیا، گرفتاری پر کیوں ردعمل آیا۔ جو ریڈ لائنز 9 مئی کو کراس ہوئیں اس سے قبل سوچا نہیں گیا تھا۔

مزید :

قومی -