طاہرہ سید نے شرمیلا ٹیگور کیلئے "ابھی تو میں جوان ہوں "سناکر محفل لوٹ لی

طاہرہ سید نے شرمیلا ٹیگور کیلئے "ابھی تو میں جوان ہوں "سناکر محفل لوٹ لی
طاہرہ سید نے شرمیلا ٹیگور کیلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی گلوکارہ طاہرہ سید نے امریکی شہر نیویارک میں اپنی والدہ ملکہ بکھراج کا گایا ہوا گیت سناکر محفل لوٹ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ طاہرہ سید کے علاوہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور، اداکار منوج باجپائی، راہول چٹیلا اور دیگر بھی شریک تھے۔ شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں میزبان نے طاہرہ سید سے ان کی والدہ کا گایا ہوا گیت ابھی تو میں جوان ہوں پیش کرنے کی فرمائش کی۔ طاہرہ سید نے بتایا کہ "مذکورہ گیت کی شاعری حفیظ جالندھری نے لکھی اور ان کی والدہ ملکہ بکھراج نے 1940 کی دہائی میں گایا اور اس وقت سے ان کی وجہ شہرت بنا اور جب انہوں نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہوں نے بھی اس گیت کو آپنی آواز میں پیش کیا"۔ بعدازاں سینئر گلوکارہ نے اپنی آواز میں یہ گیت پیش کیا تو تقریب کے شرکا داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ شرمیلا ٹیگور نے خصوصی طور پر طاہرہ سید کی گلوکاری کی تعریف کی۔

مزید :

تفریح -