عمران خان کے قریبی اور پارٹی کے سینئر نائب صدر بابراعوان خاموشی سے کس ملک فرار ہو گئے ؟ بڑا دعویٰ 

عمران خان کے قریبی اور پارٹی کے سینئر نائب صدر بابراعوان خاموشی سے کس ملک ...
عمران خان کے قریبی اور پارٹی کے سینئر نائب صدر بابراعوان خاموشی سے کس ملک فرار ہو گئے ؟ بڑا دعویٰ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابراعوان خاموشی سے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بابراعوان آج دن ایک بجے کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں، خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ ان کا دورہ لندن پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ جلد ہی واپس آجائیں گے ۔ بابراعوان ، عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے اور ان کے قانونی مشیر بھی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے جبکہ آج اس فہرست میں مزید 146 نام شامل کیے جانے کے بعد کل تعداد 226 ہوگئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -