ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں خرابی نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا

ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں خرابی نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا
ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں خرابی نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’ایپل‘ کی طرف سے رواں ہفتے اپنے آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ کا نیا ورژن 16.5متعارف کرایا گیا ہے، جس میں موجود ایک خامی نے آئی فون صارفین کو بوکھلا کر رکھ دیاہے۔ میل آن لائن کے مطابق جن آئی فون صارفین نے آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کیا ہے، وہ شکایت کر رہے ہیں کہ آئی او ایس 16.5فون میں ا نسٹال ہونے کے بعد ان کے آئی فون کی بیٹری لائف انتہائی کم ہو گئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے آئی فونز کی بیٹری اب گھنٹوں میں ختم ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ بیٹری ری چارج ہونے کی رفتار بھی سست ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے بتایا ہے کہ اس کے آئی فون کی بیٹری 23فیصد سے 100فیصد تک تین گھنٹوں میں چارج ہوئی۔تاہم ’زیڈ ڈی نیٹ‘ کے ایک محقق ایڈریان کنگسلے ہفس نے صارفین درپیش اس مسئلے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔

ایڈریان کنگسلے نے بتایا ہے کہ جب آپ آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو آئی فون میں بہت سا مواد بیک گراؤنڈ میں چلنا شروع ہو جاتا ہے، جو بیٹری پر بوجھ بنتا ہے اور بیٹری پہلے کی نسبت جلدی ختم ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ بعض کیسز میں یہ صورتحال گھنٹوں پر محیط ہوتی ہے لیکن کچھ کیسز میں فون کو اپنی اصل حالت میں واپس آنے پر کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

ایڈریان کا کہنا تھا کہ جن آئی فون صارفین کو 16.5اپ ڈیٹ کرنے کے بعد یہ مسئلہ آرہا ہے انہیں اپنے آئی فون کی بیٹری ہیلتھ چیک کرنی چاہیے۔ اگر بیٹری ہیلتھ ٹھیک ہے تو پھر نیا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے کی وجہ سے بیگ گراؤنڈ میں ایپلی کیشنز چلنے کی وجہ سے بیٹری زیادہ خرچ ہو رہی ہے یا پھر فون میں کوئی ’Bug‘ آ گیا ہے۔