گاڑیاں کرائے پر لے کر چوری کرنے والا کار چور دھر لیا گیا

گاڑیاں کرائے پر لے کر چوری کرنے والا کار چور دھر لیا گیا
گاڑیاں کرائے پر لے کر چوری کرنے والا کار چور دھر لیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گاڑیاں کرائے پر لے کر چوری کرنے والا کار چور دھر لیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملزم کی شناخت زیبرخان کے نام سے بتائی گئی ہے جسے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور ایک چوری شدہ آلٹو کار بھی برآمد کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ٹیکسی بک کرتا تھا اور راستے میں اسلحے کے زور پر ڈرائیور سے گاڑی چھین لیتا اور فرار ہو جاتا تھا۔ 11مئی کو بھی اس نے ایک ڈرائیور سے اسی طرح کار چھینی جس پر پولیس اس کی تلاش میں تھی۔

پولیس کے مطابق زبیر خان ایک عادی مجرم ہے تاہم وہ پہلی بار پولیس کے ہتھے چڑھا ہے،ا س سے قبل وہ کبھی گرفتار نہیں ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔