پاکستانیوں کی آمدن میں بڑی کمی، تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

پاکستانیوں کی آمدن میں بڑی کمی، تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی
پاکستانیوں کی آمدن میں بڑی کمی، تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے اختتام کی طرف گامزن مالی سال 2022-23ء کے دوران پاکستان کی سالانہ فی کس آمدنی میں 198ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں پاکستانیوں کی فی کس آمدنی 1ہزار 568ڈالر رہی۔ گزشتہ سال پاکستانیوں کی فی کس سالانہ آمدنی 1ہزار766ڈالر تھی۔ 

اس لحاظ سے رواں سال فی کس آمدنی میں 11.38فیصد کی کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ سال 2022-23ء میں معیشت کا حجم 375ارب ڈالر سے کم ہو کر 341.6ارب ڈالر پر آ گیا۔

مزید :

بزنس -