دولہا دلہن کے ایک دوسرے کے پاؤں چھونے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

سورس: Screen Grab
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی ایک تقریب میں دولہا دلہن کی طرف سے ایک دوسرے کے پاؤں چھونے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ’اوڑیسا ٹی وی‘ کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں ایک رسم ہے کہ صرف دلہن ہی پھیروں کے بعد اپنے دولہا کے پاؤں چھوتی ہے۔
اس دولہا نے اس رسم میں موجود صنفی امتیاز کی نفی کرتے ہوئے اپنی دلہن کے پاؤں چھوئے، جسے انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے خوب سراہا جا رہا ہے۔یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ weddingz.inپر پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو پر کمنٹس میں لوگ اس جوڑی کی تعریف کر رہے ہیں اور کئی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ خوش قسمت لڑکیوں کو ایسا دولہا ملتا ہے جو انہیں برابری کا حق دے۔