چار ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اداکار کی لاش ایسی جگہ سے برآمد کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

چار ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اداکار کی لاش ایسی جگہ سے برآمد کہ کوئی سوچ بھی نہ ...
چار ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اداکار کی لاش ایسی جگہ سے برآمد کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا
سورس: Instagram

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں چار ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اداکار کی لاش برآمد ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ریو ڈی جنیرو کا رہائشی 44سالہ جیفرسن میکاڈو نامی اداکار رواں سال جنوری کے آخر میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش لکڑی کے صندوق میں ڈال کر ایک گھر میں دفن کر دی گئی تھی۔

تحقیقات کے دوران پولیس اس جگہ کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو گئی اور گزشتہ دنوں کھدائی کرکے ساڑھے 6فٹ گہرائی سے وہ صندوق نکال لیا گیا جس میں میکاڈو کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش موجود تھی۔ یہ گھر ایک خاتون کی ملکیت ہے جس نے یہ گھر ایک نامعلوم شخص کو کرائے پر دے رکھا تھا۔

 یہ نامعلوم شخص مبینہ طور پر میکاڈو کا واقف کار تھا اورمیکاڈو کو آخری بار اس شخص کے ساتھ اس گھر میں داخل ہو تے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس شخص کی شناخت کر لی ہے اور اس کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -