وزیر تعلیم ہوں مگر بہت سے معاملات سے میرا تعلق نہیں، رانا تنویرحسین

 وزیر تعلیم ہوں مگر بہت سے معاملات سے میرا تعلق نہیں، رانا تنویرحسین

  

   اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم ہوں مگر بہت سے تعلیمی معاملات سے میرا تعلق نہیں،صوبوں میں تعلیمی اداروں میں کچھ بھی ہوگا تو گالیاں مجھے پڑتی ہیں،پچھلے دنوں سپیشل بچوں کو استاد نے مارا اور سوشل میڈیا پر گالیاں مجھے پڑیں،اسلام آباد کی حدود میں کوشش کی بچوں کی جسمانی سزاؤں کے خاتمے کے قانون کا نفاذ کروں،جیسے بچوں کو نہیں مارنا ویسے ہی وکلاء ججز کو بھی نہ مارا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاکہ پچھلے وقتوں میں کہا جاتا تھا کہ بچوں کو سیدھا کرنا ہے تو مارو۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جب وزیراعلیٰ تھے تو مار نہیں پیار کا پیغام پنجاب کے سکولوں میں عام کیا وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ اسلام آباد کی حدود میں کوشش کی کہ بچوں کی جسمانی سزاؤں کے خاتمے کے قانون کا نفاذ کروں۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ صوبے بھی بچوں کی جسمانی سزاؤں کے خاتمے کے قانون کو اپنائیں  پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے میرا مشن ہے کہ اسلام آباد میں ہر بچہ سکول جائے  بچوں کی تربیت میں پہلے ماں باپ اور پھر اساتذہ کا کردار ہوتا ہے صوبوں کو خط لکھیں کہ جسمانی سزاؤں سے ممانعت کے قانون کا نفاذ کریں۔

رانا تنویر