فلموں میں اچھے کردار کی آفر قبول کروں گی، صدف کنول

فلموں میں اچھے کردار کی آفر قبول کروں گی، صدف کنول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)  معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول  نے کہا ہے کہ  فلموں میں کام کرنا ان کی خواہش ہے‘ اچھے رول کی آفر ہوئی تو انکار نہیں کروں گی۔  ایک انٹرویو کے دوران صدف کنول نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ ماڈلنگ کرتے ہوئے تھک گئی ہیں، اب وہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں اور بہترین ماڈل کے ایوارڈ کی طرح بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنا ان کا خواب ہے۔ 

 ایک سوال پر صدف کنول نے کہا کہ  ہر چہرہ بڑی اسکرین کے لیے نہیں ہوتا  جیسے سجل علی کا چہرہ فلموں کے لیے نہیں بلکہ ڈراموں کے لیے موزوں ہے، کیوں کہ اگر وہ فلموں میں کام کریں گی تو بچی لگیں گی۔

 ایک سوال پر   صدف کنول  نے کہا کہ   فلموں میں کام کرنا ان کی خواہش ہے۔

 اور جب بھی انہیں کسی اچھے کردار کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔  

انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں بہت سارے لڑکے آئے تاہم انہیں لڑکوں کو سمجھانا اور خود سے دور رکھنے کا فن آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کی دھلائی کرنے کے لیے ہاتھ چلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

مزید :

کلچر -