صنم بلوچ نے شوبز میں دوبارہ واپسی کا اشارہ دیدیا

صنم بلوچ نے شوبز میں دوبارہ واپسی کا اشارہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سکرین سے طویل مدت تک دوری اختیار کرنے والی اداکارہ صنم بلوچ نے  کم بیک کا اشارہ دے دیا۔ اداکارہ نے  انسٹاگرام پر چند ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے کم بیک کا اشارہ دیا، مختصر ویڈیوز میں صنم بلوچ بندی اور ناک میں لونگ پہنے دیکھی گئیں۔ان ویڈیوز کے بیک گراونڈ میں انہوں نے اپنی لک کے حساب سے پنجابی سانگ کا ٹچ دے رکھا ہے۔اسکرین سے دوری کے بعد سے صنم بلوچ  کو صرف خاص مواقعوں پر انسٹاگرام پر اور پوسٹس شیئر کرتے دیکھا جاتا تھا۔ لیکن یہ طویل مدت بعد پہلا موقع ہے جب انہوں نے اپنی کوئی ذاتی ویڈیو پوسٹ کی۔   جیسے ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر تین کلوز اپ ویڈیوز شیئر کیں مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ کوئی ان کے حسن کی تعریف کرتا دکھ رہا ہے تو کسی نے ان ویڈیوز کو انکی شوبز میں واپسی کا عندیہ قرار دیا۔ خیال رہے کہ صنم بلوچ نے اپریل 2018 میں اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔طلاق کے اعلان کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر شاذ و نادر ہی دیکھا گیا۔

اداکار نے اگست 2020 میں اعلان کیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کر لی ہے اور اب وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں۔

مزید :

کلچر -