مومنہ اقبال کی سوشل میڈیا پر کم فالوورز کے شکوے کی ویڈیوز وائرل

مومنہ اقبال کی سوشل میڈیا پر کم فالوورز کے شکوے کی ویڈیوز وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد بہت کم ہے، اس لئے وہ نہ تو فلموں میں کام کر سکیں گی اور نہ ہی ڈراموں میں انہیں کام مل سکے گا۔اداکارہ کی جانب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے کم فالوورز کے شکوے کی مختصر ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس میں وہ زیادہ فالوورز رکھنے کے فوائد بتاتی دکھائی دیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی انہیں بتا چکا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز صرف 10 لاکھ ہیں۔اداکارہ نے تنقیدی انداز میں اپنے ساتھ کمرے میں موجود افراد کو کہا کہ چوں کہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز صرف 10 لاکھ ہیں، اس لئے وہ ڈراموں میں کام نہیں کر سکیں گی۔اداکارہ نے اپنے ساتھ موجود افراد کو کہا کہ چوں کہ ان کے سوشل میڈیا فالوورز کم ہیں، اس لئے وہ فلموں اور ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔

اور یہ کہ وہ تو کم فالوورز والے اداکاروں کو مشورہ دیں گی کہ وہ یہ کام ہی چھوڑ دیں۔ایک اور ویڈیو میں وہ بتاتی نظر آتی ہیں کہ اگرچہ وہ سالوں سے شوبز میڈیا انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں لیکن چوں کہ ان کے سوشل میڈیا پر فالوورز نہیں ہیں تو ان کی کوئی اہمیت نہیں۔مومنہ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر فالوورز خریدنے کے لئے پیسے خرچ نہیں کئے اور فالوورز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کوئی اہمیت بھی نہیں رہی۔

مزید :

کلچر -