خوابو ں کی دنیا میں رہنے کی عادت نہیں ہے، ماہ نور

خوابو ں کی دنیا میں رہنے کی عادت نہیں ہے، ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ ہر وقت خوابوں میں نہیں رہتی بلکہ حقیقت پسند ہوں،سچ بولنے اور مخلص لوگوں کی ہمیشہ عزت کی ہے اور ایسے لوگ کسی بھی انسان کی زندگی کا اثاثہ ہوتے ہیں۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں منافق اور خوشامد ی لوگ موجو د ہوتے ہیں اور مجھے ایسے لوگوں سے سخت الرجی ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں جس پر کسی کا کوئی زور نہیں ہوتا،اگر تمام لوگوں کی شادیاں ان کی پسند کے مطابق ہوجانا شروع ہو جائیں تو محبت کی قدر ختم ہوچکی ہوتی۔

۔ماہ نور نے کہاکہ خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن ہر وقت خوابوں میں کھوئے رہنا ٹھیک نہیں۔ میں حقیقت پسند ہوں اور اس کے بغیر زندگی میں کامیابی ممکن نہیں۔

مزید :

کلچر -