ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا , آئی سی سی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا , آئی سی سی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا , آئی سی سی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا پاک بھارت ٹاکرا شائقین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے،آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔ شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کو امریکا سے 11 ہزار کلومیٹر دور راولپنڈی میں بھی دیکھ سکیں گے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاک  بھارت میچ کے دوران راولپنڈی میں کرکٹ فینز کیلئے اس میچ کو انجوائے کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں قائم فین پارک میں فینز نہ صرف بڑی سکرین پر میچ انجوائے کریں گے بلکہ وہ گراؤنڈ پر آئی سی سی ایمبیسیڈرز سے بھی ملاقات کرسکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی سکریننگ کے علاوہ فینز کیلئے دیگر سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ 9 جون کو پاک بھارت میچ کے موقع پر پاکستان اور بھارت سمیت متعدد مقامات پر فینز پارک بنائے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ  کے موقع پر نیویارک، برمنگھم، جوہانسبرگ، دلی اور ٹیکساس میں بھی فین پارک ہوں گے اور ان فین پارک کو میچ سے 90 منٹ قبل تماشائیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی پارک میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -