کراچی: خواتین سے لوٹ مار کرنیوالے میاں بیوی گرفتار، چھینے گئے76پرس برآمد

کراچی: خواتین سے لوٹ مار کرنیوالے میاں بیوی گرفتار، چھینے گئے76پرس برآمد
کراچی: خواتین سے لوٹ مار کرنیوالے میاں بیوی گرفتار، چھینے گئے76پرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے لانڈھی میں پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے لوٹ مار کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار میاں بیوی سے چھینے گئے 76پرس اور پستول بھی برآمد کیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ پلوشہ اور ملزم شہریار سے 4 موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار میاں بیوی کی لانڈھی میں ایک راہگیر خاتون سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ملزم شہریار نے لانڈھی تھانے میں نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے روز گار چھن جانے کے بعد وارداتیں شروع کی تھیں۔ملزم نے بتایا کہ اس کے ساتھ وارداتوں میں اس کی بیوی نہیں بلکہ صائمہ نامی لڑکی ملوث تھی، اس کام کا انجام برا تھا اس لئے آج وہ سلاخوں کے پیچھے ہے تاہم پولیس گرفتار میاں بیوی سے مزید تفتیش کررہی ہے۔