لاہور؛ 91 مرتبہ چالان کی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی

لاہور؛ 91 مرتبہ چالان کی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی
لاہور؛ 91 مرتبہ چالان کی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کردیا۔91 مرتبہ ای چلاننگ کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، کار ڈرائیور نے موقع پر 44 ہزار 900 روپے جرمانہ جمع کروا دیا۔ 

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق کار ڈرائیور نے 70 مرتبہ ٹریفک سگنل جبکہ 21 مرتبہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی، ٹریفک پولیس کی مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔