لاہور پولیس کا دیرینہ مسئلہ حل ،  پک اینڈ ڈراپ کے لیے 4 بسیں مہیا کر دی گئیں

لاہور پولیس کا دیرینہ مسئلہ حل ،  پک اینڈ ڈراپ کے لیے 4 بسیں مہیا کر دی گئیں
لاہور پولیس کا دیرینہ مسئلہ حل ،  پک اینڈ ڈراپ کے لیے 4 بسیں مہیا کر دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور  (آئی این پی ) لاہور پولیس کے اہلکاروں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے 4 بسیں مہیا کر دی گئیں۔

 لاہور پولیس کے اہلکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل کرلیا گیا، ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے 4 بسیں مہیا کی گئی ہیں جو انہیں گھر سے پولیس لائن اور پھر ڈیوٹی سے گھر پہنچائیں گی۔

 اس کے علاوہ دور دراز کے علاقوں سے ڈیوٹی کرنے کے لیے لاہور آنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے پک اینڈ ڈراپ روٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، مفت اور بروقت بس سروس ملنے اہلکاروں نے افسران کا شکریہ ادا کیا۔