معروف امریکی گلوکارہ نکی مناح منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

معروف امریکی گلوکارہ نکی مناح منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار
معروف امریکی گلوکارہ نکی مناح منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نکی مناج کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیفول ایئرپورٹ پر گلوکارہ کے پاس سے منشیات ملنے پر اداکارہ کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے 25 مئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے، جب نکی مناج نیدرلینڈز میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کیلئے  ایئرپورٹ پہنچی تھیں، تاہم سوشل میڈیا گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔

جس میں پولیس افسر کو گلوکارہ کی گاڑی کے پاس دیکھا جا سکتا ہے جو کہ کہہ رہا ہے ’ یو آر انڈر اریسٹ’ اسی دوران پولیس افسران گلوکارہ کو گاڑی سے باہر اتر کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کرتے رہے۔ 

نکی مناج کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ یہ مجھے ہر شو میں شرکت سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میرے دیکھنے سے پہلے ہی انہوں نے میرا بیگ مجھ سے لے لیا۔ ایئرکرافٹ میں رکھ بھی دیا تھا، اور اب یہ انتظار کر رہے ہیں کسٹمز کا۔

یہ کچھ دکھائی دیتا ہے، جب لوگ بھاری رقم ادا کرنے کے بعد بھی دورے کو ناکام بنانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔ ساتھ ہی نکی مناج نے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ غیر قانونی ہے۔

مزید :

تفریح -