دہشتگردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے،وزیراعظم 

دہشتگردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے،وزیراعظم 
دہشتگردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے،وزیراعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف  نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر ، حوالدار شفیق اللہ کے بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا،دہشتگردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

مزید :

قومی -