لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی
لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی ہے جبکہ پولیس اڈیالہ جیل میں ہی شاہ محمود سے تفتیش کرے گی۔تفتیشی ٹیم نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور سے شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی بناء پر انہیں لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا۔بعدزاں لاہور پولیس کی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی اوراڈیالہ جیل میں انکا ہی بیان ریکارڈ کیا۔ریمانڈ مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

مزید :

جرم و انصاف -