دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں سرفہرست ہمسایہ ملک افغانستان کا نام ہے۔

عالمی ادارے ہینلےاینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کا عالمی سطح پر سب سے کمزور پاسپورٹ ہے کیونکہ یہ پاسپورٹ دنیا کے صرف 12فیصد ممالک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پاسپورٹ کا ویزہ فری اسکور محض 28 ہے، جو بین الاقوامی سفر کے مواقع حاصل کرنے کے حوالے سے افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کو درپیش شدید مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر شام، تیسرے نمبر پر عراق، چوتھے نمبر پر پاکستان، پانچویں نمبر پر یمن، چھٹے نمبر پر صومالیہ، ساتویں نمبر پر فلسطین، آٹھویں نمبر پر نیپال، نویں نمبر پر لیبیا اور دسویں نمبر پر شمالی کوریا موجود ہیں۔واضح رہے یہ ادارہ ہر سال دنیا بھر کے 199 پاسپورٹس کا جائزہ اس بنیاد پر کرتا ہے کہ ان کے حاملین ویزے کے بغیر کتنے ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -