گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط سے انکار کردیا

گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط سے انکار کردیا
 گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر ہتک عزت بل پر دستخط نہیں کروں گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی جس کے دوران صحافتی نمائندوں نے ہتک عزت بل 2024 بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں پی بی اے ، اے پی این ایس ، سی پی این ای ، پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندے شریک ہوئے۔وفد میں صدر سی پی این ای ارشاد عارف اور سیکرٹری پی ایف یو جے ارشد انصاری ، ایمنڈ کے سیکرٹری جنرل حافظ طارق محمود اور نائب صدر محمد عثمان بھی شریک تھے ۔

پی بی اے کے نوید کاشف ، امتنان شاہد اور سابق صدر سی پی این ای کاظم خان بھی ملاقات میں شامل تھے۔صحافتی نمائندوں نے گورنر پنجاب سے کہا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ شقوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا اور مشاورت کے بغیر بل پر دستخط نہیں کروں گا ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے ۔