سعودی عرب کا 12سال بعد شام میں اپنا سفیر مقرر کرنےکا فیصلہ

سعودی عرب کا 12سال بعد شام میں اپنا سفیر مقرر کرنےکا فیصلہ
سعودی عرب کا 12سال بعد شام میں اپنا سفیر مقرر کرنےکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے ایک دہائی بعد شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب دمشق میں اپنا نیا سفیر تعینات کرنے جارہا ہے۔

یادرہے کہ سعودی عرب 12 سال بعد شام میں فیصل المجفیل کو  اپنا نیا سفیر تعینات کرنے جارہا ہے، سال 2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کے بعد وہاں سے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر  واپس بلا لیا تھا۔سعودیہ نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا  تھا جب کہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔ 

شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو  عرب ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات بحالی کیلئے  اہم اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔