وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ناروے کے وزیر اعظم جونس گیہرسٹور کے ساتھ ایک بہترین ٹیلی فون کال ہوئی اور  اسرائیل کی ظالمانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گفتگو کے دوران عالمی عدالت (آئی سی جے) کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، جس میں اسرائیل کو غزہ اور رفح میں اپنے گھناؤنے اقدامات روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ناروے اور پاکستان دونوں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا بہترین راستہ پیش کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ امید ہے کہ ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے اس جرات مندانہ اور اصولی فیصلے سے دوسرے ممالک کو فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے لیے اس کی پیروی کرنے کی ترغیب ملے گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بہادر، معصوم کشمیریوں کی حالت زار پر بھی اسی طرح توجہ دے گی جو گزشتہ 76 برسوں سے وحشیانہ قبضے اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -