ڈرون حملے نہ روکنے پر سلامتی کونسل امریکہ سے جواب طلب کرے :ظفر علی شاہ

ڈرون حملے نہ روکنے پر سلامتی کونسل امریکہ سے جواب طلب کرے :ظفر علی شاہ
ڈرون حملے نہ روکنے پر سلامتی کونسل امریکہ سے جواب طلب کرے :ظفر علی شاہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملون پر مسلم لیگ کی پالیسی تبدیل نہیں ہو ئی وہ ان کی مخالفت کرتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیے ۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تاھ کہ عمران خان سمیت تمام قومی قائدین کو اس وقت وزیر اعظم نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیں جو یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا یا جا چکے ہیں اور حمایت بھی حاصل کر چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد منظور کر چکی ہے ،اس لئے سلامتی کونسک امریکہ سے ڈرون حملے کے متعلق جواب طلب کرے ۔

مزید : لاہور