بھارت اور ویسٹ انڈیز مےں آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

بھارت اور ویسٹ انڈیز مےں آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

کانپور (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو گرین پارک، کانپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹمیوں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارت نے کوچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔ یہ ویسٹ انڈین ٹیم کی بھارتی سرزمین پر ساتویں سیریز ہو گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 1983ءسے اب تک مجموعی طور پر 13 سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کا بھارت کے خلاف پلڑا بھاری ہے اور اس نے سات سیریز اپنے نام کیں۔ جبکہ بھارتی ٹیم تین سیریز میں فتح یاب رہی لیکن 2006ءکے بعد بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی