بنگلہ دیش پریمیئر لیگ تنازع8 کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈکرلئے گئے

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ تنازع8 کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈکرلئے گئے

ڈھاکہ (آئی اےن پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ تنازع8 کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈکرلئے گئے ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ابتدائی سماعت ہوئی۔ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے 8 افراد کے قانونی مشیروں نے سماعت میں حصہ لیا۔ مشرف حسین اور محبوب العالم کی جانب سے نورس صادق نے سماعت میں ا±ن کھلاڑیوں کا بیان جمع کرایاجس میں انہوں نے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ ڈھاکاگلیڈ ی ایٹرز کے قانونی مشیر امین الدین کا کہنا تھا کہ وہ ٹریبونل سے سماعت روکنے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سول کورٹ میں کیس دائر کر چکے ہیں۔ ٹربیونل نے اگلی سماعت کیلئے انیس جنوری کی تاریخ مقر رکی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی