پاکستان ہاکی مشکل حالات سے دوچار ہے

پاکستان ہاکی مشکل حالات سے دوچار ہے

،چودھری اختر رسولاسلام آباد(آئی اےن پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر چودھری اختر رسول نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے، اس کھیل میں سنہرے ماضی کی واپسی کےلئے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے،میری کام یابی ملک کے تمام سابق اور موجودہ اولمپئینز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی جیت ہے،پاکستان ہاکی اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایشیاکی سطح پر فتح حاصل کررہا ہے مگر ہمیں یورپی ٹیموں کو اپنا ہدف بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی فیڈریشن کے عہدے داروں نے کھیل میں بہتری لانے کےلئے کئی اقدامات کیے تاہم اب بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے سابق اولمپیئنز کو ہمیشہ عزت دی ہے، ان میں میرے کپتان بھی شامل ہیں،میری کوشش ہوگی کہ ان کی ناراضی کو دور کیا جائے،سابق اولمپئینز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

، میں انہیں فیڈریشن کے تھنک ٹینک میں شامل کرنے کا خواہشمند ہوں۔ اگر ماضی میں کسی بھی جانب سے ان کی دل آزاری کی گئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتا ہوں، میں خود سابق ہاکی اولمپئینز سے ملاقات کروں گا، ان کے گھر جانے کےلئے تیار ہوں۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی