جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

Nov 26, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس(آج)منگل کو لاہور میں ہو گا جس میں آئندہ ماہ شیڈول ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ میگا ایونٹ 6 دسمبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن منظور الحسن نے بتایا کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے ، کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔قومی جونیئر ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں 29 اور 30 نومبر کو سینئر ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں