کرس کینز غیر ملکی این جی او کے تعاون سے پاکستانی کرکٹرزکی کوچنگ کرےنگے

کرس کینز غیر ملکی این جی او کے تعاون سے پاکستانی کرکٹرزکی کوچنگ کرےنگے

لاہور(آئی اےن پی)نیوزی لینڈ کے سابق آل راﺅنڈر کرس کینز غیر ملکی این جی او کے تعاون سے پاکستانی کرکٹرزکی کوچنگ کریں گے۔وہ 40,44ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے انہیں تین ماہ کی کوچنگ فراہم کریں گے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق این جی او اپنے خرچے پر کرکٹرز کو انٹرنیشنل معیار کی کوچنگ فراہم کرے گی۔ کوچز کےلئے پاکستان کے تین شہرت یافتہ کرکٹرز راشد لطیف، عامر سہیل اور شعیب اختر سے بات چیت چل رہی ہے۔ تینوں کرکٹرز نے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔تربیت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بارہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ان کھلاڑیوں کے خلاف میچوں کے لئے ورلڈ الیون کو پاکستان لانے کی تجویز ہے۔ کرس کینز کے والد لانس کینز اور نیوزی لینڈ کے بعض مشہور کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این جی او نے پاکستان میں نوجوان کرکٹرز کے اس منصوبے کے لئے لاکھوں ڈالرز کی رقم رکھی ہے ،اور کرس کینز کو اس منصوبے کا نگراں مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی بات چیت کریں گے۔

 اور پاکستانی اکیڈمی کو استعمال کرنے کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی