جیمز اینڈرسن سے بدزبانی

جیمز اینڈرسن سے بدزبانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

، مائیکل کلارک کو میچ کا 20 فیصد جرمانہبرسبین (اے پی پی) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران بدزبانی پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو جرمانہ کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی کی جس کی پاداش میں میچ ریفری جیف کرو نے ان پر میچ کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ مائیکل کلارک نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے جیف کرو کی جانب سے جرمانے کی سزا قبول کر لی۔ انہوں نے برسبین میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کی تھی۔