قومی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

قومی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کا پاک بھارت ون ڈے ٹی20- میچ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ (آج) منگل سے پیکیپ اکیڈمی، جی ٹن فور، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وقار احمد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے60 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں کو کوچز محمد طاہر اور عرفان جمال خٹک جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران قومی اے ٹیم اور قومی بی ٹیم کے درمیان پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے اور پاک بھارت ون ڈے ٹی20- میچ معذور افراد کے عالمی دن کے موقعہ پر 3 دسمبر کو بھارت کے گڈ گاﺅں کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی