انور اور بلاول نے تجربہ کار بیٹسمینوں کو بیٹنگ کا سبق پڑھادیا

انور اور بلاول نے تجربہ کار بیٹسمینوں کو بیٹنگ کا سبق پڑھادیا

کیپ ٹاون( آن لائن)بیساکھیوں پر کھڑی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ایک پھر بری طرح لڑ کھڑا گئی۔ ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو پر انور علی اور بلاول بھٹی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو آبرو مندانہ پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ انور علی نویں نمبر پرڈیبیو پر سب سے زیادہ اسکور بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔25 سالہ انور علی جو پاکستان کی جانب سے پانچ سال میں چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ انہوں نےسب سے زیادہ43ناٹ آﺅٹ رنز بنائے۔ 1983کے ورلڈ کپ میں عبدالقادر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں41 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انور علی کو فرسٹ کلاس میں ایک سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سیالکوٹ اور سوئی ناردرن سے تعلق رکھنے والے بلاول بھٹی نےفرسٹ کلاس میچوں میں دو سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

 انہوں نے39 رنز بنائے۔اس سال 11سو سے زائد رنز بنانے والے مصباح الحق،368 میچ کھیلنے والے شاہد آفریدی،دو دن پہلے ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی میچ محمد حفیظ، باصلاحیت ناصر جمشید، احمد شہزاد، صہیب مقصود اور عمر اکمل جیسے بیٹسمین نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکے۔ البتہ ینگ اسٹارز نے تجربہ کار کھلاڑیوں کےلئے مثال قائم کرتے ہوئے ذمے دارانہ بیٹنگ کی۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی