فٹبال ورلڈ کپ 2014ءکےلئے برازیلین ٹیم کی نئی شرٹس کی

فٹبال ورلڈ کپ 2014ءکےلئے برازیلین ٹیم کی نئی شرٹس کی

رونمائیریو ڈی جنیرو(آئی اےن پی)برازیل نے عالمی کپ2014ءکے لئے اپنی ٹیم کی نئی شرٹس کی رونمائی کردی۔ میزبان ٹیم آئندہ سال میگا ایونٹ میں یہی شرٹس پہن کر شرکت کرے گی۔عالمی کپ فٹبال دوہزارچودہ کے میزبان ملک نے سپانسرکی تقریب میں نئی شرٹس کی رونمائی کی۔ برازیلین ٹیم جولائی میں یہی شرٹس پہن کر میگا ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ برازیل کے روایتی یلو کلر میں نئی جرسی زیب تن کیے مڈ فیلڈر لوئز گستاو¿ سب سے پہلے اسٹیج پر نمودار ہوئے۔ جس کے بعد جرسی پر موجود مختلف ڈیزائن دیگر پلیئرز نے پرستاروں کے سامنے پیش کئے۔ اسپانسر کمپنی کو توقع ہے کہ ورلڈکپ تک برازیل میں وہ بلین ڈالر بزنس کرنے میں کامیاب ہوں گے جبکہ دوہزار سترہ تک امریکا اور چین کے بعد برازیل دنیا بھر تیسری بڑی مارکیٹ بن جائے گا۔ برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈو نے تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ انہیں اپنے ملک کا نیا ڈریس نہ پہننے پر افسوس ہے۔ ماضی میں برازیلین یونیفارم کے ساتھ انہوں نے بہت وقت گزارا ہے۔ یہ نیا ڈریس بہت دلکش اور آرام دہ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی