وزیراعظم کے بھارت سے ویزہ پابندی ختم کرنے کے بیان کی حمایت کرتے ہیں،چودھری طارق

وزیراعظم کے بھارت سے ویزہ پابندی ختم کرنے کے بیان کی حمایت کرتے ہیں،چودھری ...

لاہور( خبرنگار) پاکستان انڈیا پیپلز فورم برائے امن و جمہورت لاہور کے صدر چودھری طارق جاوید ، سیکرٹری اریس تبسم اور کوارڈینیٹر کامران اسلام نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قومی ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت سے ویزہ پابندیاں ختم کرنے کے متعلق ببیان کی بھرپور حمایت کااعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا بیان پاک بھارت تعلقات کے ضمن میں بہت اہم پیش رفت ہے اور امن کی جانب مثبت قدم ہے ۔ پاک انڈیا پیپلز فورم حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ایسے اقدامات ک بھرپور حمایتکرتا ہے۔ یزہ پابندیاں ختم ہونے سے لوگوں کا میل جول بڑھے گا ، اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوگا اور بدگمانیاں کم ہوں گی اور آپس کی تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہو گا۔ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔ لہٰذا بھارتی حکومت کو بھی چاہیے کہ میاں نواز شریف کی اس پیش کش کا فوری مثبت جواب دیں۔ مذاکراتی عمل بحال ہوں تاکہ خطے کے مسائل کا جلد ادراک ہو سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1