بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ افریقہ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ افریقہ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کو سونپی گئی، سکواڈ میں ظہیر خان جو کافی عرصے سے انجریز کے باعث باہر تھے کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی دکھانے کے باوجود گوتھم گھمبیر کو دورہ افریقہ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ، ایمباتی رایودو نئے شامل ہونے والے کھلاڑی ہیں جن کو ٹیسٹ ٹیم میں 11کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے مطابق دورہ افریقہ کیلئے جو سکواڈ کا اعلان کیا گیا اہے ان میں مہندر سنگھ دھونی ( کپتان ) ، شیکر دھوان ، ویرا ت کوہلی ، سریش رائنا ، اشانت شرما ، یوراج سنگھ ، اجینکے رائنا ، آر اے ایشون ،محمد شامی ، بونیشور کمار ،ایمیش یادیو ،رویندرا جدیجہ ،مہیت شرما ، امیت مشرا اورایمباتی رایودو اور ظہیر خان شامل ہیں ۔
 بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ ختم ہونے کے بعد ساﺅتھ افریقہ کے دورے پر جائے گی ۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ اور 2 ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں،سیریز کا افتتاحی میچ 5 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے ا۔