غریب عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں، قاضی احمد سعید

غریب عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں، قاضی احمد سعید

لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ غریب عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں جبکہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے دعووں اور تسلیوں کے سوا کچھ نہیں‘ پیپلز پارٹی 30 نومبر کو بھر پور طریقے سے یوم تاسیس منائے گی۔ حکومت نے ناکامی اور نااہلی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام صرف پانچ ماہ میں ان سے تنگ آ چکے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عام آدمی سے زندگی گزارنے کاحق بھی چھین لیا۔پاکستان کے مفلس اورنادارلوگ عیش پرست حکمرانوں کے رحم وکرم پرہیں۔ملک میں بھوک اوربدامنی کا دوردورہ ہے ہرروزمہنگائی کاتیزدھارچاقو عوام کی پیٹھ میں گھونپاجارہا ہے۔ ٹماٹروں کے بعدآلوبھی ڈالر کی قیمت کا ہو گیا ہے، اگرحکمرانوں نے فوری طورپر مہنگائی کا جن بوتل میں بندنہ کیا توہرگھرمیں صف ماتم بچھ جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1