انورعلی ون ڈے ڈیبیو پر مین آف دی میچ حاصل کرنےوالے نویں پاکستانی کھلاڑ

انورعلی ون ڈے ڈیبیو پر مین آف دی میچ حاصل کرنےوالے نویں پاکستانی کھلاڑ

یکیپ ٹاﺅن(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے آل راﺅنڈر انورعلی ون ڈے ڈیبیو پر مین آف دی میچ حاصل کرنے والے نویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔کیپ ٹاﺅن میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں انورعلی نے شایدار کارکردگی دکھائی اور ٹےم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،انہوں نے 43رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور دووکٹیں بھی حاصل کیں۔انہیں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔وہ ون ڈے ڈیبیو پر مین آف دی میچ حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بن گئے ہیں۔اس سے قبل عبدالقادر،منظورالہی ، ناصر جمشید،سلیم الہی،شاداب کبیر،شاہدانور،شاہد نذیر اور ذاکر خان بھی ون ڈے ڈیبیوپر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ انورعلی کی پیر کو 26ویں سالگرہ بھی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی