دنیا کی ترقی کا راز اسلام کے سنہری اصولوں میں پوشیدہ ہے،راغب نعیمی

دنیا کی ترقی کا راز اسلام کے سنہری اصولوں میں پوشیدہ ہے،راغب نعیمی

لاہور(سٹاف رپورٹر)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دنیا کی ترقی کا راز اسلام کے سنہری اصولوں میں پوشیدہ ہے اور مغرب نے اپنی ترقی اسلام کے اصولوں پر چلتے ہوئے حاصل کی ہے جبکہ مسلم ممالک عمل کے میدان میں پیچھے رہیں ہیں جس کی وجہ سے آج معاشی طور پر مستحکم نہیں مسلم ممالک یورپ کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام کا معاشی نظام دنیا کے تمام نظاموں سے بہتر ہے ضرورت ہے کہ اسلام کی دل وجان سے مانتے ہوئے قرآن وسنت کی روشنی میں اسلامی ممالک اجتماعی طور پر معاشی نظام تشکیل دیں تاکہ آنے والے دنوں میں اسلامی ممالک معاشی طور پر بہتر ہو سکیں انہوں نے کہا کہ سود سے نجات حاصل کرنے کے بعد عام آدمی بھی کاروبار میں ترقی کرنے کا سوچ سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ امت مسلمہ اجتماعی طور پر اسلامک بیکنگ کا آغاز کرے تمام اسلامی ممالک غیر مسلم ممالک میں اپنی رقم جمع کرانے کی بجائے اسلامی ممالک کے بینکوں میں جمع کرائیں تاکہ اسلامی ماحول اور اسلامک بیکنگ کو فروغ مل سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1