مریم نواز کا پاکستان یوتھ پروگرام کا چیئر پرسن بننا حکومت کا دانش مندانہ اقدام ہے،خرم روحیل
لاہور(وقائع نگار) مسلم لیگی رہنما و چئیرمین پیپلرز ایسوسی ایشن لاہورخرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ دختر پاکستان مریم نواز کا پاکستان یوتھ پروگرام کا چیر پرسن بننا موجودہ حکومت کا بہت دانش ورانہ اقدام ہے۔نوجوان نسل کے لیے مریم نواز کا اس عہدہ پر تعینات ہونا خوش خبری کا باعث ہے۔ اور وفاق کی سطح پر نوجوانان پاکستان کی درست عکاسی و ترجمانی ہے۔ پیپلرز ویلفیر ایسوسی ایشن کی خواتین عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز کے یوتھ پروگرام کی چیر پرسن بننے پر خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور انھیں جو اعتماد حاصل ہو اہے وہ یقینا ہمارے وطن کے لیے ترقی کے راستے پر ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ کیونکہ نوجوانوں خصوصا خواتین کو اصل رہنما مل گیا ہے۔اس موقع پر پیپلرز ویلفیر ایسوسی ایشن کی عہدیداران صدرمحمد یونس بٹ جنرل سیکرٹری محمد مشتاق جنرل سیکرٹری پی پی 145جمیل اختر بلا ، صدر پی پی 146فیصل عدنان سینئر نائب صدر پی پی 145عاطف غفار صدر خواتین ونگ شکیلہ شفیق خواتین ونگ صدر 120NAروبینہ سہیل صدرپی پی 145منیزہ مبین،مصور جبیں اور کنول نسرین موجود تھے۔