بجلی بلوں میں 25فیصد اضافی ےونٹ ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فرخ جاوید

بجلی بلوں میں 25فیصد اضافی ےونٹ ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فرخ جاوید

لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہورکے سیکرٹری انفارمیشن فرخ جاوید مون نے لیسکو کی جانب سے ہر مہینے صارفین کو بجلی کے بلوں میں 25فیصد اضافی ےونٹ ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے چنگل میں الجھا رکھا ہے اور خاموشی سے بجلی کے بلوں میں ہر مہینے 25فیصد اضافی بل بھیج کر عوام سے جگا ٹیکس وصول کررہی ہے حالانکہ عوام سے ٹی وی ٹیکس کے نام پر پہلے ہی جگا ٹیکس کی وصولی کی جاری ہے ‘ہم حکومت کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے ساتھ شروع کئے گئے لوٹ مار کے اس سلسلے کو فی الفور بند کیا جائے اور جن جن صارفین کو اضافی ےونٹ ڈالے گئے ہیں انھیں انکے آنے والے بلوں میں ایڈ جسٹ کیا جائے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے انھیں مہنگائی کے سمندر میں دھکیل رہی ہے تاکہ عوام کے پاس اتنی فرصت ہی نہ ہو ےہ دیکھنے کی کہ انکے حکمران انکے ساتھ کیا کیا زیادتیاں کررہے ہیں لیکن ہم ےہاں کی ایک ذمے دار اپوزیشن جماعت کی حثیت سے انھیں ایسا نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے ساتھ کسی بھی قیمت پر زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اضافی لوڈ ڈالنا ہی ہے تو پھر اپنے وزراءاور مشیروں پر ڈالے جو شاہانہ انداز میں حکومت کررہے ہیں اور سادگی نام کی چیز تو حکومت میں دیکھنے کو بھی نہیں مل رہی ہے اس کے باوجود بھی اگر اضافی ےونٹ ڈالنے نا گذیر ہوں تو پھر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب خود اپنی جیب سے اس کو ادا کرکے حقیقی معنوں میں خادم ہونے کا ثبوت دیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1