فنکا نے پاکستان میں مائیکروفنانس بنک شروع کردیا

فنکا نے پاکستان میں مائیکروفنانس بنک شروع کردیا

لاہور(وقائع نگار)فنکا جو کہ 5 براعظموں کے 22 ممالک میں موجودمائیکروفنانس سیکٹر کا ایک عالمی ادارہ ہے ، فنکا مائیکروفنانس بنک لمیٹڈ پاکستان کا آغاز کر رہا ہے ۔ 30 سال قبل بنا یا گیا فنکاجدید مائیکرو فنانس انڈسٹری کے بانی اداروں میں سے ایک ہے اور اپنے ماضی میںجدت ، استعداد کار ، اخلاقی اقدار اور سماجی شعبے کی بے لچک خدمات کے حوالے سے فنکا اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے ۔فنکا مائیکروفنانس کو آپریٹو (یو ۔اے ) ہالینڈ ، فنکا کی سرمایہ کار کمپنی نے مئی 2013 میں ایک پاکستانی بنک جو کشف مائیکروفنانس بنک لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا ،کے اکثر یتی حصص حاصل کئے ۔تمام ترقانونی تقاضے پورے کرنے کے اب کشف مائیکروفنانس بنک ، فنکا مائیکروفنانس بنک لمیٹڈبن چکا ہے ۔ اور ملک بھر میں اپنے آپرشنز کو بڑھانے کا آغاز کر چکا ہے ۔پورے پاکستان میں اسوقت 51 شہروں میں کا م کرتے ہو ئے، فنکا مائکروفنانس بنک لمیٹڈ ا س سال کے اختتام تک 65 مختلف جگہوں پر برانچیں اور سیلز سنٹرز کھولنے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے ۔فنکا مائیکروفنانس بنک ، اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے قواعدو ضوابط کے عین مطابق اپنا کام جاری رکھے گا۔ ©"فنکا کے پاکستان آغاز پر فنکا کے عالمی صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر روپرٹ سکیو فیلڈ نے گزشتہ روز مقا می ہو ٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ " فنکا نے پاکستانی افراد اور اداروں کی بہت بڑی تعداد کو کاروبار کے لئے محنتی اور جفاکش پایا جو کہ ہماری خدمات سے استفادہ کرکے شاہراہ ترقی پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

ہم مقامی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ترقی یافتہ اور غربت سے پاک پاکستان کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانیوں کا معیا ر زندگی بلند ہو سکے گا۔ محمد مدثر عاقل ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، فنکا مائیکروفنانس لمیٹڈ کے بیان کے مطابق©©" ہم ایک ٹیم کے طورپر ان 80 فیصد سے زائد پاکستانیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں جن کی دسترس سے معیار ی مالیاتی سروسز باہر ہیں۔ اب فنکا کی گلوبل فیملی کا حصہ ہو تے ہوئے ، ہماری ٹیم کے گہرے مقامی تجربے اور فنکا کی عالمی بہترین پریکٹیسز کے اشتراک سے ہم ان 80 فیصد سے زائد پاکستانیوں تک پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ کشف کی فنکا برانڈ میں تبدیلی اور ظاہری پہچان یقینامستقبل کے لئے ایک توانا اور مضبوط اشتراک عمل ہے۔فنکا مائیکروفنانس بینک ان کامیابیوں کی بنا پر آگے بڑھے گا جوکہ کشف مائیکرو فنانس بنک سے اسے ورثے میں ملی ہیں ۔ اور اب اکثریتی حصص رکھنے والا فنکا اپنے وسیع عالمی تجربے اور لاثانی مہارت جس کی بنیاپر تمام دنیا میں 1985ءسے روبہ عمل ہے، کو کشف کی کامیابیوں کے ساتھ ملاکر اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کریگا۔ فنکا مائیکرفنانس بنک پاکستان میں ایک بڑے مالیاتی ادارے کے طور پر ابھر نے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اور پاکستان کے مائیکروفنانس سیکٹر کو جدید اورنئی پراڈکٹس خاص طور پر چھوٹے کاروباری لوگوں ، کسانوں اور بچت کرنے والوں کے لئے لا کر لیڈ کر سکتا ہے ۔بنک کی تمام برانچیں´/ مقامات اب فنکا مائکروفنانس بینک لمیٹڈ کے طور پر جانیں جائیں گے ۔ اور ان پر فنکا کا نیا اور منفرد فنکا درخت والا نشان بھی موجود ہو گا،فنکا کے کلائنٹس اس درخت کو ایک پھلدار درخت کے طور پر جانتے ہیں، اور ےہ درخت نشوونما ، مضبوطی اور حفاظت کی علامت ہے۔

مزید : کامرس