اقتصادی تعاون کی تنظیم کا دن 28 نومبر کو منایا جائےگا

اقتصادی تعاون کی تنظیم کا دن 28 نومبر کو منایا جائےگا

اسلام آباد(اے پی پی) اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کا دن 28 نومبر کو منایا جائے گا۔ ای سی او ،جو ایک علاقائی تنظیم ہے کا مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے جس کے ارکان میں پاکستان، ایران، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قازقستان ، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ای سی او کا باقاعدہ آغاز 1985ءمیں کیاگیا تھا جس کے ابتدائی ارکان میں پاکستان، ترکی اور ایران شامل تھے جو بعد ازاں وسعت پاتے ہوئے کئی ممالک کی تنظیم بن گئی۔ ای سی او کے رکن ممالک کی آبادی 40 کروڑ ہے۔ ای سی او تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ تنظیم کے ممالک کا مشترکہ مقصد یورپی یونین کی طرح تجارت اور خدمات کے لئے ایک واحد مارکیٹ قائم کرنا ہے۔

 ای سی او کا سیکرٹریٹ اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ تہران میں ہے جبکہ اس کا اقتصادی بیورو ترکی اور سائنٹفک بیورو پاکستان میں ہے۔

مزید : کامرس