بھارت میں پاکستانی مصنوعات اورکھانوں کی نمائش کا انعقاد

بھارت میں پاکستانی مصنوعات اورکھانوں کی نمائش کا انعقاد

نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں پاکستانی مصنوعات اورکھانوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میںپاکستان مصنوعات اور کھانوں کی نمائش کا افتتاح ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کیا۔ پاکستان کے سفارتی عملے کی جانب سے ہاتھ سے بنی مصنوعات کا تعاون کرایا گیا۔ نمائش کا مقصد غریب اور نادار افراد کے لئے فنڈز اکٹھاکرنا تھا ۔اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر کی اہلیہ ترنم سلمان نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی افراد نے لذیذ پاکستانی کھانوں اور مصنوعات کو سراہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ لذیذ کھانوں اور باربی کیو کے لئے اسلام آباد کے معروف ہوٹل کے شیف کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس