تھائی لینڈ میں لاکھوں افراد کا وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ

تھائی لینڈ میں لاکھوں افراد کا وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ

بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ میں لاکھوں افراد کا وزیراعظم ینگ لک شناواترا کے خلاف مظاہرہ ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کے شرکاءوزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شناواترا 2010ءسے برسراقتدار ہیں اور ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ہونے والے ہنگاموں کے دوران 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔مظاہرے کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ مظاہرہ گزشتہ تین برسوں میںہونے والے تمام مظاہروں میں سب سے بڑا ہے۔ دوسری جانب اس موقع پر بنکاک کے فٹ بال اسٹیڈیم میں وزیراعظم ینگ لک کے 50 ہزار حامیوں نے ریڈ شرٹس پہن کر حکومت کے حق میں مظاہرہ بھی کیا۔

مزید : عالمی منظر