امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر باراک اوباما کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ،ایرانی جوہری پر وگرام پر ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے پر مشاورت شروع کرنی چاہیے۔ایران کیساتھ جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت کے لیے امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو فون کیا اور معاہدے سے متعلق انھیں اعتماد میں لیا۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنسٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ جلد از جلد مشاورت کاآغاز کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر سخت تنقید کی اور اسے تاریخی غلطی قرار دیا۔

مزید : عالمی منظر