امریکہ اور اسرائیل دونوں کا ایک ہی مقصد ہے ¾ امریکی وزیر خارجہ جان کیری

امریکہ اور اسرائیل دونوں کا ایک ہی مقصد ہے ¾ امریکی وزیر خارجہ جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کا ایک ہی مقصد ہے ¾ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے حوالے سے معاہدہ پہلا قدم ہے ۔ایک انٹرویومیں جان کیری نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کا ایک ہی مقصد ہے اور ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے حوالے سے یہ معاہدہ پہلا قدم ہے۔معاہدے کے باعث مزید مذاکرات ہوں گے اور ہم مزید سخت شرائط رکھیں گے تاکہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار نہ کر سکے اور اسرائیل کےلئے خطرہ نہ بنے اور اسرائیل زیادہ محفوظ ہو گا۔امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ کانگریس اس معاہدے کے فوائد کو دیکھے گی اور ایران کےخلاف مزید پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرےگی۔

مزید :

عالمی منظر -